اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے بھارتی شہری سیکا خان کو بھائی سے ملنے کیلئے ویزا جاری کر دیا

اسلام آباد،پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارتی شہری سیکا خان کو پاکستان میں مقیم اپنے بھائی سے ملنے کیلئے ویزا جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد صدیق اور ان کے خاندان کے دیگر افراد پاکستان میں مقیم ہیں،1947 میں علیحدگی کے وقت دونوں بھائی ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے،74سال بعد دونوں بھائیوں کی ملاقات کرتارپور کوریڈور پر ہوئی تھی،پاکستان نے نومبر 2019 میں ویزا فری کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھا،دونوں بھائیوں کی کرتارپور راہداری پر ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ راہداری لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker