بین الاقوامی

چائنا میڈیا گروپ ایک شاندار "جشن بہار ایوننگ گالا” پیش کرے گا،، چینی میڈ یا

بیجنگ ()

چائنا میڈیا گروپ نئے چینی سال کے موقع پر 31 جنوری کی شام کو اندرون و بیرون ملک ناظرین کے لیے جدید تکنیکی ذرائع کے استعمال سے شاندار "جشن بہار ایوننگ گالا” پیش کرے گا ۔چینی میڈ یا کے مطا بق ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے بتایا گیا کہرواں سال گالا میں خوبصورت گیت ، رقص ، لوک فنون کے پروگرام، شاندار مہارت سے بھرپور سنسنی خیز ایکروبیٹکس کے ساتھ ساتھ جدید اور ہائی ٹیک ذرائع کا تخلیقی امتزاج بھی پیش کیا جائے گا۔ جشن بہار ایوننگ گالا کے موقع پر پہلی مرتبہ 720 زاویے کی خمیدہ ایل ای ڈی اسکرینوں کا استعمال کیا جائے گا، اور ایکس آر، اے آر ورچوئل وژن ٹیکنالوجی، ہولوگرافک اسکیننگ ٹیکنالوجی اور ،رینڈرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔یوں ناظرین ایک شاندار سمعی و بصری تجربے سے محظوظ ہو سکیں گے ۔
چین میں پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھ کر "جشن بہار ایوننگ گالا” دیکھتا ہے اور یہ چین کے جشن بہار تہوار کی ایک اہم ثقافتی روایت بن چکا ہے۔چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی چینلز اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی سمیت 44 زبانوں میں دنیا بھر کے 170 سے زائد ممالک اور خطوں میں 600 سے زیادہ میڈیا اداروں کے اشتراک سے "جشن بہار ایوننگ گالا” کی براہ راست نشریات پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker