
سابق کرکٹر اظہر محمود کاونٹی کلب سرے کے اسسٹنٹ کوچ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اظہر محمود اس وقت پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ااظہر محمود کی افغانستان کرکٹ بورڈ سے بھی کوچنگ پربات چیت جاری ہے۔دوسری جانب سرے کاونٹی نے اظہر محمود کو اسسٹنٹ کوچ بننے پر مبارکباد بھ پیش کی ہے۔