
پشاور میں کورونا مثبت آنے کی شرح تقریبا 30 فیصد ہوگئی جبکہ کراچی میں 27.92 فیصد اور لاہور میں 20.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا شرح کے اعدادو شماکے مطابق 24 گھنٹے میں کراچی میں کورونا کی شرح 27.92فیصد اور حیدرآباد میں 20.59 فیصد رہی۔ اسلام آبادمیں یومیہ کورونا کی شرح 17.13 فیصد ، راولپنڈی میں 10.21فیصد ، لاہور میں 20.58 فیصد ، بہاولپور میں 8.26، گجرات میں 2.88، ملتان میں 8.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح سرگودھا میں شرح 4.17، فیصل آبادمیں 7.59فیصد ، کوئٹہ میں کوروناکیسزکی شرح 6.54فیصد اور پشاورمیں کوروناکی شرح 29.65 فیصد رہی جبکہ مردان میں 22.73فیصد ، نوشہرہ میں 17.01، ایبٹ آباد میں12.93فیصد ، صوابی میں 11.21،بنوں میں 4.76فیصد ریکارڈ کی گئی۔گلگت میں کورونا شرح 18.33، دیامر 6.19، اسکردو میں صفر، مظفرآبادمیں شرح 26.40،میرپورمیں 11.04فیصد رہی۔