
وہاری (نمائندہ خصوصی )وہاڑی تیزاب گردی/ڈی پی او محمد طارق عزیز کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں کا رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،ملزم 8گھنٹوں کی قلیل مدت میں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد طارق عزیز کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں نے رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران چک نمبر 65ڈبلیو میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم نعمان کو 8 گھنٹوں کی قلیل مدت میں گرفتار کر لیا۔ڈی پی او محمد طارق عزیز نے ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں جنہوں سرچ آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کو بھی بروئے کار لایا۔ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے خفیہ سرویلنس بھی جاری رہی،ملزم نعمان اپنے بھائی اور رشتہ داروں کے ہمراہ خفیہ جگہ پر چھپا ہوا تھا اور کسی اور شہر میں روپوش ہونے کا ارادہ تھا کہ پولیس نے بروقت کامیاب کاروائی کے دوران ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز کا کہنا تھا کہ ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا۔واقعہ کی ایف آئی ار اس سے قبل ہی رات 10 بجے درج رجسٹر کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا تھا۔عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ملزمان خواہ کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز نے پولیس کی اس بہترین اور بروقت سی آئی اے اور خصوصی ٹیم کو شاباش دی اور انعام کا اعلان بھی کیا۔