
وہاری (نمائندہ خصوصی )بورے والا کے نواحی گاوں 301 ای بی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد اسلم سکنہ 301 ای بی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احاطہ میں سویا ہوا تھا کہ دو نامعلوم مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر احاطہ میں داخل ہوئے اور لوٹنے کی کوشش کی جس پر محمد اسلم نے مزاحمت کر دی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو محمد اسلم کو فائرنگ کرکے قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مقتول اسلم کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔