اہم خبریںپاکستان

ہسپتال کے پیسے پارٹی فنڈ کیلئے استعمال کرنا گھناؤنا جرم ہے، مریم نواز

اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے کہاہے کہ اسپتال کے پیسے پارٹی فنڈ کے لیے استعمال کرنا گھنانا جرم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکانٹ جبکہ عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اخلاقی، مذہبی اور قانونی طور پر انتہائی گھنانے جرائم ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف چوری اور لوٹ مار کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے، عوام کی جیبیں خالی کرنے والیعمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker