علاقائیگلگت بلتستان

لیگی دور میں گلگت بلتستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا تھا، وزیراطلاعات

گلگت ۔۔۔۔ صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح الله خان نے سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کی جانب سے بدنیتی پر مبنی کی گئی  پریس کانفرنس کے رد عمل میں کہا ہے کہ لیگی دورمیں گلگت بلتستان کو تباہی کے دہانے پر لاکر چھوڑ دیا گیا تھا،ہم اس تباہ شدہ نظام کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں،ان کا دورایک تباہ حال دورتھا،بجلی،پانی،صحت اور تعلیم کے شعبے زبوں حالی کا شکار تھے،ہماری حکومت میں عوام کو بجلی میسر ہے، عوام اب شام کے اوقات میں اندھیرے میں نہیں رہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت موجودہ سال میں سردیوں کے دوران زیادہ اوقات کے لئے بجلی دستیاب ہے۔ سردیوں میں عوام کو زیادہ اوقات میں بجلی فراہم کرنے کے لئے حکومت نے کرائے  پر ڈیزل جنریٹرز لائے،جس سے بجلی کے نظام میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے،موجودہ حکومت بجلی کی مزید بہتری کیلئے جدو جہد کررہی ہے۔ ہماری صوبائی حکومت بہتر منصوبہ بندی کررہی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی موجودہ صورتحال تسلی بخش ہے اور مزید بہتری کیلئے متعلقہ محکمہ دن رات محنت کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker