علاقائیگلگت بلتستان

گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے وفد کی ڈپٹی سیپکر قاسم سوری سے ملاقات

گلگت۔۔۔۔  گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اشفاق احمد سابق چیئرمین جی بی چیمبر مجید بگورو یونس علی ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی جی بی چیمبر صفت شاہ فوکل پرسن جی بی چیمبر افتخار حسین ممبر جی بی چیمبر شیر آغا ممبر جی بی چیمبر پر مشتمل وفد نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری سے اسمبلی لاجز میں ملاقات کی  جس کے دوران گلگت بلتستان میں انڈسٹریل زون اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید صاحب کی کاوشوں کو سراہا اس کے علاؤہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کے لئے قرضوں کے اجراء ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ کی مالی معاونت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی وفد نے پاک چائنا بارڈر کی بندش پر گلگت بلتستان کے لوکل بارڈر ٹریڈرز کی مالی مشکلات کے ازالے اور دیگر مالیاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت چیمبر آف کامرس کے وفد کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا متوقع دورہء چین کے دوران گلگت بلتستان کے بارڈر ٹریڈ سے وابسطہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر چائنیز حکومت سے بات کی جائے گی آخر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت بلتستان کے وفد نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker