علاقائیگلگت بلتستان

روندو بلتستان کے متاثرین زلزلہ کے 300 گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم

گلگت(آئی پی ایس )الخدمت فانڈیشن نے روندو بلتستان کے متاثرین زلزلہ کے تقریبا 300 گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ گذشتہ دنوں بلتستان ریجن کے تحصیل روندو میں آنے والے اندوہناک زلزلے میں درجنوں گاؤں کے سینکڑوں گھرانے متاثر ہوئے تھے ۔ نائب صدر الخدمت فانڈیشن گلگت شیرعلی کی قیادت میں ریجنل ٹیم ، جی بی آرایس پی بلتستان ریجن ہیڈ حسین کے ہمراہ روندو کے زلزلے سے متاثرہ گاؤں گنجی اور سبسر کے تقریبا 300 گھرانوں میں لاکھوں مالیت کے امدادی سامان ، جن میں ٹینٹ ، ترپال ، کمبل اور ونٹر پیکیج شامل ہیں ، تقسیم کیا گیا ۔ واضح رہے کہ الخدمت فانڈیشن نے روندو انتظامیہ سے مشاورت اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے زلزلہ زدگان میں امدادی اشیا تقسیم کیا۔ روندو کے عمائدین باالخصوص شیخ ہاشم اور شیخ بشیر نے الخدمت فانڈیشن کے خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیں ۔ انھوں نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن نے دورافتادہ اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرکے متاثرین کی دلجوئی کی جس سے متاثرین کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔ نائب صدر الخدمت فانڈیشن گلگت بلتستان شیرعلی نے متاثرین زلزلہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فانڈیشن بلا رنگ ونسل و مسلک معاشرے کے پسماندہ ، مستحقین ، نادار ، ایتام ، بیواں ، سپیشل پرسن اور خواتین کے فلاح وبہبود کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ انھوں نے متاثرین کو مزید امدادی سامان بہم پہنچانے کی یقین دھانی کرائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker