اہم خبریںبین الاقوامی

افغانستان کے منجمند اثاثوں کی فوری بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے،منیر اکرم

نیویارک(آئی پی ایس )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان کو بیرونی امداد کی اشد ضرورت ہے، غیر یقینی صورت حال کے باعث لاکھوں افغان بھوک سے جنگ لڑ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے پاکستانی مندوب منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی روشنی ڈالی، سیکیورٹی کونسل میں پاکستانی مندوب نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ بیرونی امداد کے بغیر افغانستان ایک بار پھر غیر مستحکم ہوسکتاہے اور مہاجرین کا مسئلہ اور دہشت گردی پھرسے سراٹھاسکتے ہیں۔انہوںنے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ افغانستان کے منجمند اثاثوں کی فوری بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے، افغانستان کے حوالے سے قوام عالم کی تشویش سے آگاہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker