اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں عام آدمی کا جرم اس کی غربت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات قابل تحسین اقدام ہے، اصلاحات کا مقصد عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ہے، کوئی ملک قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، لیگل سسٹم ٹھیک ہونے سے بھی قانون کی عملداری ہوگی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کرمنل لا اینڈ جسٹس ریفامرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی ملک قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، کسی معاشرے نے آج تک رول آف لا کے بغیر ترقی نہیں کی، فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات کیلئے سب سے زیادہ زور دیا، غریب لوگ جیلوں میں بھرے ہوئے ہیں، پاکستان میں عدالتی نظام آہستہ آہستہ کمزور ہوتا گیا، انگریز نے جانے سے پہلے جو نظام دیا وہ نیچے جانا شروع ہوگیا۔وزیراعظم نے کہا کہ طاقتور اور غریب کیلئے الگ الگ پاکستان بن گیا، تعلیم اور انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں سرکاری تعلیمی نظام کمزور اور نجی تعلیمی نظام بہتر ہوا، اصلاحات کا مقصد عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ہے، پاکستان میں عام آدمی کا جرم اس کی غربت ہے، لیگل سسٹم ٹھیک نہ ہونے سے قانون کی حکمرانی ممکن نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہوں، تارکین وطن ملک میں سرمایہ کاری اس لیے نہیں کرتے کیونکہ یہاں رول آف لا نہیں، جس دن تارکین وطن نے سرمایہ کاری شروع کی ہاتھ نہیں پھیلانا پڑیں گے، کبھی ہم آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں کہ ہمیں قرض دے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker