گلگت (آئی پی ایس )محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈ مافیا ضلع گلگت میں تجاوزات اور اس کے نتیجے میں نجی اور سرکاری دونوں طرح کی زمینوں کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث ہیں، جس کے نتیجے میں تنازعات جنم لے رہے تھے، ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے سرکاری و نجی اراضی کی غیر مقامی افراد کو خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے ۔صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلع گلگت کی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے اور اس ضمن میں باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے دفعہ 144، کرمنل پروسیجر کوڈ 1898 کے تحت عوامی جانوں/ املاک کے تحفظ، عوامی امن کو برقرار رکھنے اور امن و امان کی کسی بھی خراب صورتحال کو روکنے کے لیے ضلع میں اس طرح کی غیر قانونی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کے لیے فوری حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔مزید برآں کہ گلگت بلتستان کا ڈومیسائل نہ رکھنے والے افراد حقیقت سے ناواقف ہونے کی وجہ سے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اس طرح کے تنازعات سے متعلق بہت سارے مقدمات قانون کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔اس حوالے سے صوبائی کابینہ پہلے ہی اس حقیقت کا نوٹس لے چکی ہے اور ہدایات بھی جاری کر چکی ہے جس کی روشنی میں سرکاری و نجی اراضی کے تحفظ اور عوامی امن کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران کیے گئے جرم کے سلسلے میں ایس ایس پی گلگت اور ریونیو افسران ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024