اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے پیٹ سے آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ایک مرتبہ پھر ناکام بنا دی ہے۔اے این ایف نے عالمی ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے قطری دارالحکومت دوحہ جانے والے خوشاب کے رہائشی کے پیٹ سے آئس بھرے کیپسول برآمد کیے ہیں۔مجموعی طور پر مسافر کے پیٹ سے 104کیپسولوں سے 800 گرام آئس برآمد کی گئی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker