علاقائیکھیلگلگت بلتستان

سکردو میں آئس ہاکی چمپیئن شپ 2022 کا انعقاد  

سکردو ۔۔۔ ڈویژنل اینڈ ضلعی انتظامیہ سکردو زیر اہتمام ونٹر ٹورزم کو فروغ دینے کے لئے ” فرسٹ کمشنرز آئس ہاکی چمپیئن شپ 2022″ کا انعقاد کیا گیا جس کے اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی سینئر وزیر گلگت بلتستان راجہ زکریا مقپون، کمانڈر 62 بریگیڈیر  وقار چیمہ، وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان مقپون، کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم، ڈپٹی کمشنر سکردو کریم داد چغتائی تھے۔ آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں 4 مقامی ٹیموں نے حصہ لیا 26 جنوری کو اس ایونٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ جس میں سیاچن گلیشیئر ٹیم نے چھوغولونگما گلیشیئر ٹیم کو ایک گول سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس ایونٹ کو منعقد کرنے کا مقصد بلتستان میں ونٹر ٹورزم کا فروغ تھا سرما میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور موسمیاتی تبدیلی کی آگاہی کو اجاگر کرنا ہے تاکہ لوگ سرمائی سیاحت کو سمجھ سکیں اور موسمیاتی تبدیلی سے روشناس ہو۔ آئس ہاکی کے ذریعے یہاں کے نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اور اپنے ٹیلنٹ دکھا کر ملکی اور غیر ملکی سطح پراس قسم کے ایونٹس میں اپنا لوہا منواسکیں۔ بلتستان میں جہاں پر ونٹر ٹورزم کے مواقع موجود ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سیاح موسم سرما میں بلتستان آکر ان حسین وادیوں کا آسانی سے نظارہ کرسکتے ہیں۔ ڈویژنل اینڈ ضلعی انتظامیہ سکردو ہمہ وقت ہر قسم کی مشکلات سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ آئس ہاکی چمپیئن شپ اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ لوگوں نے اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ڈویژنل اینڈ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سکردو کو خراج تحسین پیش کیا، اور مطالبہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹس منعقد کرے تاکہ صحت مندانہ کھیلوں کے انعقاد سے نئی نسل اپنے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے دکھا سکیں۔ فائنل میچ کے مہمانان خصوصی نے ونر اور رنر ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافی تقسیم کئے۔ آخر میں بلتی روایتی تہوار جشن مےفنگ کا انعقاد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker