علاقائیگلگت بلتستان

خپلو میں دھرنا 5 فروری تک مؤخر

گانچھے۔۔۔۔  محکمہ ہیلتھ کی یقین دہانی کے بعد سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی نے دھرنا دینے کا فیصلہ پانچ فروری تک موخرکر دی خپلو کے مقامی ہوٹل میں بلائے گئے میٹنگ میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر سید نذرعباس کاظمی، سول سوسائٹی کے ممبر امان اللہ خان اور کو غلام علی نے کہا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ریجن نے گزشتہ روز خپلو آکر فلاحی کمیٹی اور عمائدین سے ملاقات کرکے پانچ فروری تک خپلو ہسپتال میں گائناکالوجسٹ اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کرنے کا وعدہ کیا یے جس پر عمائدین و فلاحی کمیٹی خپلو نے پانچ فروری تک وقت دیا ہم عمائدین و سرکردہ افراد کی احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دھرنا دینے کا فیصلہ پانچ فروری تک مؤخر کردیا ہے ہمیں بتایا گیا یے کہ ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ریجن نے پانچ فروری تک خپلو ہسپتال میں سات سپیشلسٹ اوردو گائناکالوجسٹ اور دو میڈیکل آفیسرتعینات کرنے کا وعدہ کیا یے ساتھ ہی گانچھے سے تنخواہ لینے والے ڈاکٹروں کے بھی فوری واپس لائیں گے اس لئے شرکاء میٹنگ نے مشترکہ طور پر پانچ فروری تک  صوبائی حکومت  اور محکمہ ہیلتھ کو ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اگر اس بار محکمہ ہیلتھ اپنے وعدہ مکر گیا یا مستقبل بنیادوں پرسپیشلسٹ اور گائناکالوجسٹ تعینات نہیں کی گئی تو ہم ماؤں بہنوں اور بچوں کے ساتھ شاہراہِ سیاچن پر دھرنا دیں گے گائناکالوجسٹ کی تعیناتی تک ضلع کے کسی ماں یا بہن کی جان کو کچھ ہوا تو اس کی پوری ذمہ داری محکمہ اور صوبائی حکومت پر ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker