اسلام آباد ۔۔۔۔ موٹروے پولیس کے اطلاع ملی تین بچے جو کہ کوہستان کے رہائشی ہیں گھر سے ناراض ہوکر لاپتہ ہیں اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دوران چیکنگ مانسہرہ مین ٹول پلازہ پر ایک نجی کمپنی کے بس میں تینوں بچے کراچی کی جانب سفر کرتےہوئے پائے گئے جن سے پوچھ گچھ کرنے پر تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر موٹروے پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے کر ان کے والدین کو اطلاع کردی بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جس پر انہوں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا اسی طرح ایک اور واقعہ میں موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ گیارہ سالہ ایک بچی موٹر وے پر موجود ہے جس پر موٹروے پولیس نے فوری طور موقع پر پہنچ کر بچی کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کردیا مزید موٹروے پولیس کی جانب سے ایک نجی کمپنی کے پبلک سروس ویکل ٹرمینل راولپنڈی میں روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کے افسران، منیجرز ٹرانسپورٹرز اور بڑی تعداد میں بس ڈرائیور نے شرکت کی۔ شرکاء نے روڈ سیفٹی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر روڈ سیفٹی کے پیغامات آویزاں تھے اس موقع پر انسپکٹر عمران عباس نے شرکاء روڈ سیفٹی پر ایک لیکچر بھی دیا۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024