اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈیننس 2021 عدالت میں چیلنج

اسلام آباد (آئی پی ایس )لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈیننس 2021 کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر نوٹسسز کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نعمت اللہ محسود کی جانب سے بیرسٹرعمراعجاز گیلانی عدالت پیش ہوئے اورکہا کہ آرڈیننس عارضی قانون ہوتا ہے، اس کی بنیاد پر الیکشن کروانا آئین کے ساتھ فراڈ کے مترادف ہے۔بیرسٹرعمراعجاز گیلانی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ملک کے چاروں صوبوں کا مشترکہ اثاثہ ہے، اس کے حوالے سے کوئی بھی قانون پارلیمنٹ میں ضرورپیش ہونا چاہیے۔بیرسٹرعمراعجاز گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکومت پارلیمنٹ کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلا رہی ہے جو غیر جمہوری رویہ ہے،موجودہ حکومت میں تین سالوں میں 80 سے زائد آرڈیننس لائے گئے۔ آئین کے آرٹیکل 89 میں آرڈیننس سازی کا دائرہ کاراتنا وسیع نہیں۔بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے عدالت سے کہا کہ سی ڈی اے آفیسرز نے آئین اور بنیادی حقوق کے دفاع کے لیے پٹیشن کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker