کورونا وائرس کا خطرناک وار دنیا بھر میں جاری ہے، فرانس میں پہلی مرتبہ 24 گھنٹے میں 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 364 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 386 ہو گئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس میں اس وقت کسی بھی بڑے یورپی ملک میں روزانہ انفیکشن کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کر رہا ہے، پچھلے ہفتے کے دوران اوسطا ً تین لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرانس بھر میں 30 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جو نومبر 2020 سے کورونا سے بیمار ہونے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔فرانس میں اب کورونا وائرس کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی نہیں ہو گی، اگر آپ کو تفریحی مقامات میں جانا ہیتو ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کا ثبوت دینا ہوگا۔فرانس کی 77 فیصد سے زیادہ آبادی کو کوویڈ ویکسین کے دو شاٹس دئیے جا چکے ہیں۔فرانس موجودہ لہر سے کس طرح ابھرتا ہے اسے اپریل کے صدارتی انتخابات میں اہم سمجھا جارہا ہے، جس میں صدر ایمانوئل میکرون کے انتخاب میں حصہ لینے کی بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اپنی امیدواری کا اعلان نہیں کیا ہے۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024