اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے،منیراکرم

نیویارک(آئی پی ایس )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا پردہ چاک کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کا مسلح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ مسلح تصادم میں شہریوں کی حفاظت عالمی انسانی قانون کا بنیادی ستون ہے، جب فوجی کارروائی کا مقصد شہریوں کو دبانا ہے تو کیسے تحفظ دیا جائے؟انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پورے محلوں، شہری مراکز اور دیہاتوں کو تباہ کیا گیا، قابض بھارتی فوج 96 ہزار کشمیریوں کو قتل کرچکی ہے۔منیر اکرم نے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی "ماں بھارت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا چاہتاہے، سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے جرائم کانوٹس لے۔دوسری جانب بھارت کا یوم جمہوریہ آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، کل جماعت حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker