بھارتی ریاست کرناٹک میں شہری نے قرض کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بینک کو ہی آگ لگا دی۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر ہاویری ضلع میں پیش آیا جہاں 9 جنوری کو قرض کی درخواست مسترد ہونے پر 33 سالہ وسیم حضارت نامی شخص نے بینک کو آگ لگا دی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وسیم نے گزشتہ سال دسمبر میں 16 لاکھ بھارتی روپے قرض کیلئے سرکاری بینک میں درخواست دی تاہم کاغذات اور بینک کی پالیسی پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے بینک نے اس کی درخواست مسترد کردی۔بینک کی جانب سے قرض کی درخواست مسترد ہونے پر وسیم کو غصہ آیا اور وہ اتوار کے روز موٹرسائیکل پر سوار ہو کر بینک برانچ میں داخل ہو ا اور کھڑکی کو توڑ کر پیٹرول چھڑک کر عمارت کو آگ لگادی۔رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر فائر فائٹرز نے بینک پہنچ کر آگ بجھائی۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے 12 لاکھ روپے مالیت کے پانچ کمپیوٹر، پنکھے، پرنٹرز، کیش گنتی کرنے والی مشینیں اور لائٹس کو نقصان پہنچا۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024