اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے ممبر انجینئرنگ کا93 کورٹس منصوبے کا دورہ ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ نے منگل کے روز چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر 93 کورٹس منصوبے کا دورہ کیا اورجاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ورکس، ڈرایکٹر ورکس، ڈرایکٹر ای اینڈ ایم سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی ممبر انجینئرنگ کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ93تھری کورٹس کے تمام سات بلاکس پر تیزی سے کام جاری ہے اور پندرہ فروری تک پہلی منزل کا لینٹر مکمل کرلیا جائے گا ۔اسی طرح یکم مارچ تک دوسری منزل کے کالم بیم کا کام بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ جبکہ بارشوں کے باعث کام کی تاخیر کو بھی جلد کور کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر ممبر انجینئرنگ نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور کام کے اعلی معیار کو میں یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker