اہم خبریںپاکستان

نور عالم خان کا حکومت کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنی حکومت کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نور عالم خان نے کہا کہ جب میں احتساب، ناانصافی اور مہنگائی سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دیا جاتا ہے، جب میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آئی ہے، برائے مہربانی وہ پڑھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker