بیجنگ ()
سال نو 2022 کے موقع پر صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں بے حد مضبوط لہجے میں اعلان کیا”ہم دل و جان سے سرمائِی اولمپکس کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے ۔ دنیا چین کی جانب دیکھ رہی ہے اور چین تیار ہے ۔”چینی میڈ یا کے مطا بق یجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا لمپکس کا کامیاب انعقاد چین کی جانب سے عالمی برادری کے ساتھ کیا جانے والا ایک مضبوط عہد ہے جس کی تکمیل کے لیے 2017 سے 2022 تک، گزشتہ پانچ سالوں میں چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ مرتبہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس بڑے ایونٹ سے متعلقہ تحقیقات کیں اور اہم ہدایات دیں ۔ اس دوران انہوں نے مختلف مواقع پر سرمائی اولمپک وینیوز کی تعمیر اور شہر کی ترقیاتی ساکھ کو بڑھانے کے لیے واضح ہدایات دیں۔
جنوری 2017 میں ، پہلی مرتبہ معائنہ کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے تجویز پیش کی کہ کھیلوں کے وینیوز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چینی عناصر اور مقامی خصوصیات کی عکاسی بھی کی جانی چاہیئے تاکہ یہ شہر کی نئی پہچان بن جائے ۔ اس کے بعد شی جن پھنگ نے جنوری 2021 میں اپنے دوسرے معائنے کے دوران ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرالمپک وینیوز کی تزئین و آرائش اور تعمیر میں زیادہ سے زیادہ چینی عناصر شامل کیے جائیں ، اس سے ہمارے ثقافتی اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے ۔ جبکہ جنوری 2022 میں صدر شی جن پھنگ نے تیسری مرتبہ نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اوول کا دورہ کیا ۔ یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس وینیوز میں واحد نو تعمیر شدہ آئس وینیو ہے۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ آپریشن اور انتظام میں مزید چینی عناصر کو شامل کرنا ہو گا تاکہ یہ چینی ثقافت کی منفرد دلکشی اور چین میں برف کے کھیلوں کی ترقی کی منظر کشی کرنے والا اہم دریچہ بن جائے ۔
بیجنگ ونٹر اولمپکس کے لیے بیجنگ سمر اولمپکس کے متعدد وینیوز کو سرمائی اولمپکس کےمطابق دوبارہ قابلِ استعمال کیا گیا ہے جب کہ متعدد مقامات مثلاً پرانے متروک کارخانوں کو بیجنگ سرمائی اولمپک وینیوز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔قومی سکی جمپنگ سینٹر کا ڈیزائن چینی روایات میں خوش بختی کی علامت مانے جانے والے زیور "روئی” سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جب کہ بیجنگ سرمائی اولمپک ویلیج کا طرز تعمیر بیجنگ کے قدیم ، روائیتی رہائشی مکان ” سی حہ یوان ” کے انداز کو اجاگر کرتا ہے ۔ ایسی متعدد مثالیں ہیں کہ جہاں جدید فن تعمیر ات ، قدرتی مناظر اور تاریخی ثقافت کے امتزاج نے ایک شاہکار تخلیق کیا ہے اور بیجنگ سرمائی اولمپکس سے دنیا کے سامنے بھرپور چینی رنگ و روپ پیش کیا جا رہا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ کی ذاتی ہدایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے پیش کیے جانے والے بیجنگ سرمائی اولمپکس نہ صرف ایک کھیلوں کی تقریب ہے بلکہ یہ ایونٹ اور یہ شہر ایک دوسرے سے مستقید ہوتے ہوئے ایک ساتھ ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔