اسلام آباد،اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے دمام جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 6 کلو سے زائد آئس سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔سعودی شہر دمام جانے والا مسافر میر سجاد علی 6.330 کلو آئس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، مسافر نے ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔خیال رہے کہ کچھ دیر قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی اے ایس ایف نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔اے ایس ایف کے جاری کردہ بیان کے مطابق دوحہ جانے والی خاتون مسافر سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالرز (تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے پاکستانی) برآمد ہوئے تھے، جو مسافر نے مہارت سے بیگ کے اندر کپڑے میں چھپا رکھے تھے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024