
گانچھے ( محمد علی عالم ) فلاحی کمیٹی کے صدر حاجی محمد یعقوب، عوامی ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر سید نذر عباس کاظمی اور سول سوسائٹی کے ممبر امان اللہ خان نے کہا کہ خپلو ہسپتال میں گائناکالوجسٹ اور سپیشلسٹ ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے خلاف سیاچن روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں عوام سے رابطہ مہم شروع کردی ہے مستقبل بنیادوں پر سپیشلسٹ اور گائناکالوجسٹ کی تعیناتی تک نہیں ہٹیں گے ہم نے اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں سیاچن روڈ پر بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس بار عوام مفاد پرستوں کی بہکاوے میں نہیں آئیں گے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت ضلع گانچھے کو مسلسل نظراندازکر رہے ہیں جو کہ انتہائی زیادتی ہے ہم نے بہت برداشت کیا ۔ ضلع میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے خپلو ہسپتال میں گائناکالوجسٹ اور سپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہونے سے مریض مر رہے ہیں مگر کسی کوئی احساس نہیں ہے وزراء ہسپتال میں رسمی دورہ کرکے فوٹو سیشن کر کے غائب ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزراء عوامی مسائل حل کرنے کے اہل نہیں ہے۔