صحتعلاقائیگلگت بلتستان

گلگت میں اجلاس ، ویکسی نیشن کی صورتحال کا جائزہ

گلگت ۔۔۔۔  ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی سربراہی میں کرونا ویکسی نیشن  ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ اور گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور،اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ،ضلع گلگت نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں کرونا ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے موبائل ٹیمیں کو گھر گھر جاکر ویکسین لگوائیں گے اس حوالے سے ڈی ایچ او گلگت نے ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی پہلے سے اب بہتر ہوئی ہے  اور  روزانہ کی بنیاد پر موبائل ٹیمیں بازاروں اور مارکیٹوں میں جاکر ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ضلع گلگت کے 10 سپروائزر کی نگرانی میں ٹوٹل214 ایل ایچ ڈبلیو ز ہیں موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں کے ساتھ سپر وائزر اور ایل ایچ وی سے تعاون کرکے گھر گھر جا کر ویکسی نیشن عمل میں تیزی لارہے ہیں۔ تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اپنے اپنے سب ڈویژنوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجسٹریٹس اپنے اپنے سکیٹرز ویکسی نیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مارکیٹوں اور گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کو یقینی بنارہے ہیں اس کے علاوہ مساجد،امام بارگاہوں اور جماعت خانوں سے اعلانات کراتے ہوئے عوام الناس کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker