اہم خبریںپاکستان

مسلم لیگ ن کی اکثریت نے عدم اعتماد کو فوری الیکشن سے مشروط کردیا

لاہور : مسلم لیگ ن کی اکثریت نے عدم اعتماد کو فوری الیکشن سی مشروط کردیا ، نوازشریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے رائے مانگی تھی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی اکثریت نے عدم اعتماد کو فوری الیکشن سے مشروط کردیا اور کہا محض تبدیلی نہیں بلکہ شفاف الیکشن کی ضمانت پر عدم اعتماد ہو۔ذرائع نے بتایا تین رہنماؤں نے ان ہاؤس اور عدم اعتماد کی مخالفت کی،رہنماؤں نے آرا ء دی کہ ایسے کھیل کاحصہ نہیں بنناچاہیے جس سے ساراملبہ ہمارے اوپر آجائے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف نیپارٹی کے اہم رہنماؤں سے واٹس ایپ پررائے مانگی تھی، جس کے بعد ن لیگ کے14سینئر رہنماؤں نے نوازشریف کو اپنی رائے سے آگاہ کیا۔ ذرائع لیگی رہنما نے کہا پہلے نمبرز تو پورے کرلیں پھر ایسا بڑا قدم اٹھانا چاہیے، 22جنوری کو پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی میں بھی نمبرزکا سوال اٹھایاگیا۔ پی ڈی ایم رہنما کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے حکومت سے علیحدگی کااشارہ نہیں دیا تو عدم اعتماد کیسے ہوگا،کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ ن لیگ اور جے یو آئی کے کچھ رہنما اتحادیوں سے رابطے کریں گے۔ ، پی ڈی ایم رہنما نے بتایا کہ 10 سے 15 پی ٹی آئی ایم این ایز ٹکٹ کی ضمانت پرساتھ دے سکتے ہیں، وقتی فائدے کیلئے ہمیں اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹناچاہیے، ہمارااتحاد جس مقصد کیلئے تھا اسی پر رہنا چاہئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز سربراہی اجلاس میں رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker