اہم خبریںپاکستان

تحصیل چیئرمین لاچی، کوہاٹ سٹی مئیر کے آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سید شبلی فراز کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین گمبٹ، کوہاٹ ساجد اقبال نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں ضلع کوہاٹ میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم نے منتخب عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف عوام کے ساتھ اپنی رابطہ مہم کو تیز کریں بلکہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنائیں۔اس موقع پر آزادمنتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین لاچی، کوہاٹ محمد احسان اور کوہاٹ سٹی مئیر کے آزاد امیدوار شفیع اللہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پارٹی میں شمولیت پر ان کاخیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی وہ حلقے کے لوگوں کی بہتری کے لیے بھرپور کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker