بین الاقوامی

امریکہ کو مان لینا چاہیے کہ اس کی بالا دستی کا دور ختم ہوچکا ہے

امریکہ کو مان لینا چاہیے کہ اس کی بالا دستی کا دور ختم ہوچکا ہے، سابق اسرائیلی وزیر خارجہ
امر یکہ کو چا ہئےچین کو ایک ابھرتی ہوئی نئی طاقت کے طور پر قبول کرلے، شلو موبن

نیو یارک ()

سابق اسرائیلی وزیرخارجہ شلومو بن امی نے  ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کا بالادستی کا دور اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور امریکہ کو اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے اور اسے چین کو ایک ابھرتی ہوئی نئی طاقت کے طور پر قبول کرلینا چاہیے۔ امریکہ کے لئے ضروری ہے کہ یکطرفہ پسندی کی راہ کو ترک کردے اور اپنی سفارت کاری پر نظر ثانی کرے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے بار بار چین کے ساتھ اپنے ملک کی مسابقت  کو جمہوریت اور آمریت کے درمیان جنگ قرار دیا ہے، یہ ایک نظریاتی تصادم ہے جو سرد جنگ کی یاد دلاتا ہے۔ یہ بیانیہ غلط ہے۔ امریکہ اور چین اسٹریٹجک غلبے کے مقابلے میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کو چین کو "شکست” دینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، جیسا کہ اس نے سوویت یونین کے لئے کی تھی، کیونکہ سب سے پہلے، چین دنیا بھر میں "چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم”  کو پھیلانے کی جستجو میں نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker