
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں تحریکِ انصاف اپنی کارکردگی سے واپس آئی،اسی طرح اب پورے پاکستان میں انشا اللہ اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر کامیاب ہوگی-پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اپنی کارکردگی سے واپس آئی اور اسی طرح پورے پاکستان میں انشااللہ اپنی کارکردگی سے ایک بارپھرکامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ عام انتخابات متوقع طورپر اگلے سال یعنی2023 کے اکتوبر میں ہوں گے اور عوام ایک بار پھر عمران خان کو سرخرو کریں گے۔