اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس،شہباز اورحمزہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری حکم جاری

لاہور(آئی پی ایس )بنکنگ جرائم عدالت لاہور نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری حکم جاری کیا۔تفصیلات کے مطابق بنکنگ جرائم عدالت لاہور نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ایف آئی اے جہاں چالان جمع کروائے گا، شہباز شریف 28 جنوری تک اسی عدالت میں عبوری ضمانت دائر کریں۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ایف آئی اے نے ملزموں کو عبوری ضمانت کیلئے مناسب وقت دینے کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ کرونا مثبت رپورٹ کے باعث شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ 14 جنوری سے مقدمہ کا چالان ایف آئی اے کے پاس ہی ہے۔ پراسیکیوٹر نے چالان جمع کروانے سے قبل 24 جنوری کو میٹنگ منعقد کرنے کا بیان دیا۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرکے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف متعلقہ عدالت میں چالان جمع کروانے سے پہلے ایک میٹنگ لازم تھی۔ ڈائریکٹر قانون ایف آئی اے کے کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب چالان متعلقہ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔بنکنگ جرائم عدالت لاہور کے جج سردار طاہر صابر نے تحریری حکم جاری کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker