
ہنزہ ۔۔۔ آج کل گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سرمائی کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جن سے گلگت بلتستان کے یخ بستہ وادیوں میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے ایسے ہی آئس ہاکی نیشنل چمپیئن شپ کے مقابلے بالائی ہنزہ کےعلاقے غلکن گوجال میں منعقد ہوئے۔ نیشنل ہاکی چمپیئن شپ کے مقابلوں میں ملک بھر اٹھارہ ٹیموں کے مرد و خواتین کی ٹیموں نے شرکت کی۔ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے کانٹے کے مقابلوں میں لڑکیوں کے مقابلوں میں غلکن گوجال کی ٹیم نے التت اسکارف کی ٹیم کو صفرکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹرافی اور نیشنل ویمن آئس ہاکی چمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ جبکہ لڑکوں کے مقابلوں میں التت اسکارف کی ٹیم نے غلکن گوجال کی ٹیم کو ہرا کر نیشنل آئس ہاکی چمپیئن میں چمپیئن بن گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجرجنرل جواد احمد، کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ سینئر وزیر گلگت بلتستان اور محمد خرم آغا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے نے فاتح ٹیموں میں اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیں۔ تقریب میں رنگارنگ ثقافتی پروگراموں کے ذریعے سرد موسم میں تقریب کو گرمایا گیا، آئس اسکیٹنگ کے کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے ثقافتی رقص سے شائقین محظوظ ہوئے۔