اسلام آبادتعلیمعلاقائیگلگت بلتستان

جامعہ قراقرم اور چائنہ پاکستان جوائنٹ ریسرچ سنٹرکا آن لائن اجلاس

اسلام آباد۔۔۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اورچائنا پاکستان جوائنٹ ریسرچ سنٹراسلام آباد کے درمیان تعلیم وتحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی اشتراک کے دستاویزات پر دستخط کے حوالے سے آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، چائنا اکیڈیمی آف سائنسز سے پروفیسر بن سوئی،جوائنٹ ڈائریکٹر چائنا پاکستان جوائنٹ ریسرچ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر ہانگ سمیت دیگر ذمہ دارافراد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق باہمی اشتراک کے دستاویزات پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ آن لائن اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے قراقرم یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ باہمی اشتراک کے دستاویزات پر دستخط کے حوالے سے آن لائن اجلاس میں چائنا پاکستان جوائنٹ ریسرچ سنٹرکی ڈائریکٹر پروفیسر بن سوئی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے پاکستان اور چائنہ کے درمیان مختلف میدانوں بالخصوص تعلیم وتحقیق کے حوالے سے اشتراک کا اجمالی خاکہ پیش کیا اور گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات،سیلاب،طغیانی سمیت دیگر حوالوں سے مزید تحقیق کرنے پر زوردیا اور اس ضمن میں پاک چائنہ ریسرچ سنٹر کی اہمیت اور ان کی اشتراک کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ توقع ظاہر کیاکہ دونوں ادارے مل کر گلگت بلتستان میں مزید تحقیق کے ذریعے وہاں کے مسائل اور چیلنجز کے حل تلاش کریں ۔ کیونکہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کا سخت سامنا ہے۔اس سے قبل جوائنٹ ڈائریکٹر چائناپاکستان ریسرچ سنٹر نے بھی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پاکستان اور چائنہ کے درمیان ثقافتی اور تاریخی حوالوں کی بات کی۔ وائس چانسلر نے کہاکہ گلگت بلتستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی اہمیت کو مختلف حوالوں سے انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ کیونکہ یہ خطہ ہزاروں برس سے سینکڑوں میل شاہراہ ریشم کے ذریعے ملاہوا ہے اور اسی طرح سی پیک کی روشنی میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی الگ اہمیت ہے۔یہی وجہ ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی چائنیز جامعات کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ اسی وجہ سے قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی سی پیک کنسوریشم کا ممبر بھی ہے۔اس کے علاوہ قراقرم یونیورسٹی ساوتھ اینڈ ساوتھ ایسٹ کنسورشیم،انسو بی آئی بی کنسورشیم کا بھی ممبر ہے۔ وائس چانسلر نے بتایاکہ پاکستان کے چھ ریسرچ سٹیڈی سنٹرز میں سے ایک ریسرچ سنٹر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں قائم کیاجارہاہے۔ وائس چانسلر نے توقع ظاہر کیاکہ اس اشتراک سے مستقبل قریب میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔اس سے قبل ڈاکٹر جاوید قریشی نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی،جوائنٹ ڈائریکٹر چائنا ریسرچ سنٹر سمیت دیگر مہمانوں کاشکریہ ادا کیااوراس اشتراک کو اس خطے میں بلخصوص شعبہ میں مزید تحقیق کے مواقع پیدا ہونے کے لیے اہم قرار دیا۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر تصور رحیم بیگ نے وائس چانسلر سمیت دیگر افراد کی جانب سے مشترکہ باہمی اشتراک کے حوالے سے اقدامات اور کوششوں کو سراہا اور اپنی جانب سے ہرقسم کی تعاون فراہم کرنے کی یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker