اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں بارش ، ایم اینڈ آر ایم ٹیمیں پانی کی نکاسی کیلئے مصروف عمل

اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی عامر علی احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ایم اینڈ آر ایم شہراقتدار میں ہونیوالوں بارشوں کے نتیجے میں پانی کی نکاسی کیلئے مصروف عمل ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی عامر علی احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ایم اینڈ آر ایم کی ٹیمیں شہراقتدار میں ہونیوالوں بارشوں کے نتیجے میں پانی کی نکاسی کیلئے مصروف عمل ہیں ۔ تمام نالوں کا مسلسل سروے جاری ہے اور تمام نالوں کو چیک کیا جارہا ہے ۔ٹیموں کی جانب سے اسلام آباد کی کچی آباد سے لیکر ڈی 12 تک کے تمام نالوں میں بارشی پانی روانی کے ساتھ جاری ہے ۔انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں بارش کے بعد کہیں سے پانی کھڑا ہونے اور ٹریفک بلاک ہونے کی کوئی شکایت نہیں ملی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker