پنجابعلاقائی

سمندرپارپاکستانیز کمیشن وہاڑی کا اجلاس

وہاڑی۔۔۔۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اورضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن وہاڑی چوہدری صفدرعلی گجرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سنے گئے اور اراضی تقسیم ونڈا، ناجائز قبضہ و دیگر مسائل کے حوالے سے 22 کیسز زیر بحث آئے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے اس موقع پر کہا کہ سمندرپارپاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائے جائیں تمام محکمے بروقت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا زرمبادلہ کما کرپاکستان بھیجتے ہیں اور ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن وہاڑی صفدرعلی گجر نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں تمام محکمے اوورسیز پا کستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں موثر کر دار ادا کریں تاکہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی غلام مصطفی، اسسٹنٹ کمشنر بورے والا بلاول علی، ڈی ایس پی صدر مظہر حیات ہراج، رائے مبشر کھرل اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker