اہم خبریںپاکستان

نئی نسل کو آگاہی دینے کیلئے تحریک پاکستان پارک کی تعمیرات جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے کی انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو تفریحی اور معلوماتی سہولیات کی فراہمی اور آنے والی نسل کو تحریک پاکستان کے دوران دی جانے والی قربانیوں سے روشناس کروانے کے لئے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں تحریک پاکستان پارک ڈویلپ کررہا ہے جس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر ایچ ایٹ میں اسلام آباد ہائی وے کے ساتھ تعمیر کئے جانے والے اس پارک میں سول ورک کی تکمیل کے بعد سی ڈی اے انتظامیہ نے واک تھرو ہسٹری میوزیم قائم کرنے کے لئے اخبارات میں اشتہارات جاری کر دئیے ہیں۔ بذریعہ اخبار اشتہار دلچسپی رکھنے والی قابل معروف اور تجربہ کار کمپنیوں، فنکاروں، ماہر خطاط اور مجسمہ سازوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ واک تھرو میوزیم قائم کرنے کے لئے اپنی پیشکشیں سی ڈی اے میں جمع کروائیں۔۔واضح رہے کہ اس پارک میں ٹو ڈی اور تھری ڈی ڈیزائن کی والز(دیواریں) تعمیر کی جائیں گی جس پر قیام پاکستان کے وقت ہونے والی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کی تصویری عکاسی کی جائے گی جس سے نئی نسل کو پاکستان بننے کی تاریخی آگاہی پیدا ہوگی۔کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پارک اس نظریے کے ساتھ تعمیر کیا جارہا ہے کہ لوگوں کو تفریحی کے ساتھ ساتھ تعلیمی معلومات بھی فراہم ہوسکیں کیونکہ یہ پارک ایک اوپن میوزیم کے طور پر لوگوں کو تعلیمی معلومات بھی فراہم کرے گا تاکہ تحریک پاکستان اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کے وقت دی جانے والی قربانیوں کو نئی نسل میں تعلیمی اور معلوماتی لحاظ سے منتقل کیا جاسکے۔ یہ پارک پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہے جو اس طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker