اہم خبریںپاکستان

صدر آزاد کشمیر سے سردار تنویر الیاس کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے کے لئے مل جل کر کوششیں تیز کرنی ہونگی اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو رکوانے کے لئے آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں آواز بلند کی جانی چاہیے۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس کے لئے ہمیں ہر سطح پر موثر انداز میں مشترکہ طور پر آواز بلند کرنا ہوگی تاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت رکوانے کے لئے دبا بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں ایک موئژ کردار ادا کیا اور وہ پوری دینا میں کشمیریوں کی موئژ آواز ہیں ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے صدر ریاست کی کر کال پر لبیک کہیں گے اور ہر میدان میں انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ اس موقع پر سینئر وزیر نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر بلائی جانی والی کشمیر کانفرنس کو کامیاب کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین د ہانی بھی کروائی۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker