نیو یا رک ()
رشیا ٹوڈے کی ویب سائٹ نے امریکہ میں جوبائیڈن کی صدارتی مدت کا پہلا سال مکمل ہونے پر کروائے گئے ایک سروے کے نتائج شائع کئےہیں۔ عا لمی میڈ یا نے بتا یا کہ اس سروے کے مطابق دوتہائی سے زائد امریکی رائے دہندگان یہ سمجھتے ہیں کہ بائیڈن نے امریکہ کو غلط راہ پر گامزن کیا ہے۔ چالیس فیصد جواب دہندگان نے بائیڈن کی کارکردگی کو ‘ایف’ گریڈ دیا ہے۔سروے میں شریک تقریباً 68 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے، جبکہ 32 فیصد نے کہا کہ امریکہ صحیح راستے پر گامزن ہے۔ مارننگ کنسلٹ اینڈ پولیٹیکو کی طرف سے ہفتے کے آخر میں کرائے گئے اس پول میں 2005 رجسٹرڈ ووٹرز کا سروے کیا گیا۔
حالیہ مہینوں میں امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ویکسینز کی دستیابی کے باوجود اومی کرون امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجہ ان کی اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی ہے۔