بین الاقوامی

امریکہ میں قتل و غارت جیسے جرائم کی شرح میں 35 فیصد اضافہ

معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ویب سائٹ پر نیویارک میں مقیم خاتون صحافی جل فلیپووک کا ایک مضمون شائع ہوا جس کے مطابق امریکہ کے بڑے شہر ہتھیاروں کی فراوانی کی وجہ سے خطرناک جرائم کا گڑھ بنتے چلے جارہے ہیں۔ حالیہ شہری حکومتوں کے انتخابات کے دوران بھی یہ ایک اہم ترین موضوع رہا ہے۔ نیویارک کے نئے میئر ایرک ایڈمز اس حوالے سے خاصے متحرک دکھائی دیتے تھے،اب انہیں شدید عوامی دباؤ کا سامنا ہے۔ حالیہ دنوں نیویارک سب وے میں مشیل ایلیسا گو نامی خاتون کی ہلاکت کے واقع نے لوگوں کو شدید خوف ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔
ایف بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں سنگین جرائم کی شرح، بشمول قتل و غارت کی شرح، 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں موجودہ شرح سے بہت کم تھی۔ مضمون نگار کے مطابق عوام پریشان اور خوف زدہ ہیں تاہم حکمران اس حوالے سے بالکل فکر مند دکھائی نہیں دیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker