بین الاقوامی

امریکہ کی جا نب سے چین کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کا کام مضحکہ خیز ہے ، چین

اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مشن کی ویب سائٹ نے 20 تاریخ کو نام نہاد "حقائق کی ایک فہرست” جاری کی جس کا عنوان تھا "اقوام متحدہ میں امریکی قیادت کی تشکیل نو”۔اس فہرست میں چین پر عائد بے بنیاد الزام کے حوالے سے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ میں چین کے اثر و رسوخ کو دبانے کو اپنا بنیادی کام اور کامیابی سمجھتا ہے جو کہ صریحاً مضحکہ خیز اور غیر معقول ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق
چانگ جون نے کہا کہ عالمی امن اور ترقی میں چین کی شراکت، اقوام متحدہ کے لیے چین کی حمایت اور دیگر ممالک کے لیے چین کی مدد سب پر عیاں ہے۔ چین جس چیز کی پیروی کرتا ہے وہ جیت جیت کا تعاون ہے، اجارہ داری نہیں؛ مساوات اور برابری ہے، دھونس نہیں؛ کھلا پن اور جامعیت ہے، گروہ بندی نہیں؛ پرامن بقائے باہمی ہے ، تصادم نہیں۔ چین وقت کے ترقی کے رجحان کے ساتھ اور اکثریتی ممالک کے ساتھ کھڑا ہے،جو کہ انصاف، ترقی اور تعاون کی طاقت ہے۔ کچھ لوگ ہمیشہ چین کو منفی نقطہ نظر سے دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں یا چین کے کردار اور اثر و رسوخ کو بھی دباتے ہیں۔یہ تنگ اور تاریک نفسیات اور سرد جنگ کی ذہنیت کا ٹھوس مظہر ہے اور دنیا کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker