چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "2022 جشن بہار ایونینگ گالا” کی پہلی ریہرسل منعقد ہوئی۔ اس گالا کے پروگراموں کا مرکزی خیال خوشی اور جوش ہے۔ یہ گالا جدید ٹیکنالوجی اور شاندارفنون کا بہترین امتزاج ہوگا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق یہ گالا دیکھنے والے حقیقی معنوں میں خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔
گزشتہ سال غیر معمولی رہا ہے۔ جیسا کہ چین نے جامع خوشحال معاشرے کی تعمیر کو مکمل کیا اور ہمہ گیرطریقے سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ۔ "2022 جشن بہار ایونینگ گالا” میں مختلف اقسام کے پروگرامز سے نئے دور کے شاندار مناظر پیش کئے جائیں گے ۔
موجودہ گالا چین کی شاندار روایتی ثقافت اور حقیقی زندگی کے تخلیقی عناصر کی بھرپور عکاسی کرے گا۔ اس گالا کے دوران ایکسٹینڈڈ ریلیٹی اور ورچوئل ریلیٹی جیسی نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال بھی نظر آئے گا ۔ اس کے علاوہ موجودہ گالا میں 720 ڈگری کی خمیدہ اسکرین بھی استعمال کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ خاص ڈیزائننگ سے کچھ ناظرین بھی پروگراموں میں شامل ہو سکیں گے۔
موجودہ گالا میں شامل فنکاروں اور ناظرین کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انسداد وبا کے مختلف اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں کئی بار ریہرسلیں ہوں گی تاکہ دنیا کے ناظرین کے لیے اعلیٰ معیار کی فنی ضیافت پیش کی جا سکے ۔