علاقائیگلگت بلتستان

برکلتی عمائدین کا اہم اجلاس ،32 رکنی ‘عوامی ویلیج کونسل ‘تشکیل دیدی گئی

یاسین(آئی پی ایس)برکلتی کے عمائدین کا ایک اہم گزشتہ روز اجلاس نمبرادار ہدایت اللہ اور سابق امیدوار جی بی اے شیرنادر شاہی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گاوں برکلتی کے عمائدین و عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے عوامی مسائل کے حل اور آپس میں اتحاد و اتفاق کے لئے 32 رکنی "عوامی ویلیج کونسل” تشکیل دی گئی جس کا مقصد عوامی بنیادی مسائل جیسے بجلی، پانی، روڈ، ہسپتال تعلیم وغیرہ کے حل کے لئے متحدہ طور پر جدوجہد کرنا ہے۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بھر پور شرکت اور تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کیا گیا اور آئندہ بھی عوامی ایشوز کو حل کرنے کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ اجلاس میں محکمہ برقیات کے ساتھ عوامی تعاون پر ذور دیتے ہوئے نمبردار ہدایت اللہ نے کہا کہ سرکاری ادارے ہمارے خدمت کے لئے بیٹھے ہیں ان سے تعاون ضروری ہے۔ برکولتی اور تھوئی کے عوام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے بعد محکمہ برقیات نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کر دی ہے اور عوام بھی بجلی چوری کے بجائے تعاون کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرے جو غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار جی بی اے و حق پرست رہنما شیرنادرشاہی نے کہا کہ عوامی طاقت اور باہمی تعاون کے ذریعے ہی عوامی مسائل کا حل ممکن ہے پورے یاسین بالخصوص برکولتی کے عوام کو ہمیشہ سے دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ برکولتی سطح پر سیاسی شعور کا فقدان ہے اس لئے عوام کو سیاسی یتیم بنایا گیا ہے اگر برکولتی کے عوام تعاون کریں گے تو عوامی مسائل کو حل کرا کر رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ویلیج کونسل کو بنانے کا مقصد عوامی مسائل کے حل کے علاوہ آپس میں اتحاد اور اپنے اندرونی معاملات خود حل کرنا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر یونین کونسل سلطان خان و دیگر نے عوامی ویلیج کمیٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو کارواں میں شامل کر کے عوامی سطح پر اپنے مسائل حل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھر پور احتجاج کے نتیجے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اس کمیٹی کے سر جاتا ہے۔ اجلاس برکولتی بھر کے تمام جماعت خانہ اور مساجد سطح پر چار چار ممبرز کو کمیٹی میں شامل کیا گیا جن میں نمبردار ہدایت اللہ، سابق امیدوار جی بی اے شیرنادرشاہی، سابق ممبر یونین کونسل سلطان خان، گلباز خان، صوبیدار ریٹائرڈمحسن، صوبیدار محمد حسین، مومن بیگ، فیض امان، صورم، اسماعیل، داود مدد، اشرف بیگ، اکبر علی، قوت خان، ارمان بیگ، محمد عبیر، بلبل مراد، بشیرو، سید واعظ، اسلم انقلابی، حمید اللہ، گل سمبر، نیت شاہ، زینت شاہ، اکرم، شیرنواز ، وغیرہ شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker