نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ اگر ملک میں اومی کرون پھیل بھی گیا تو بھی لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا تاہم اس نئی قسم کا کوئی بھی کیس رپورٹ ہوتے ہی پابندیاں سخت کردی جائیں گی۔نیوزی لینڈ دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جو ابھی تک اومی کرون سے محفوظ ہے تاہم یہاں کی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ضرور پھیلے گالیکن جیسے ہی اس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگا تو پابندیاں سخت کردی جائیں گی۔جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اومی کرون کورونا کی پہلی اقسام سے بہت مختلف ہے اور زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے اس لیے اس کو روکنا بہت مشکل ہے لیکن جب کورونا تبدیل ہوتا ہے تو ہم بھی اپنا رویہ بدل لیتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ جیسے ہی اومی کرون کا پہلا کیس آئے گا تو اس کے 24 سے 48 گھنٹے کے بعد پورا ملک ریڈ الرٹ پر چلا جائے گا۔ اس دوران کاروبار کھلے رہیں گے اور سفر جاری رہے گا تاہم سکولوں کے بچوں کو ماسک پہننا پڑے گا اور اجتماعات 100 لوگوں تک محدود ہوجائیں گے۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024