نئی دہلی: بھارتی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔ جمہوریت کی دعویدار بھارتی حکومت نے مسلم دشمن پالیسیوں اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم بے نقاب کرنے والے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھارت میں بلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے یوٹیوب چینلز کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد ویڈیو ہیں۔بھارت کے وزیراطلاعات و نشریات وکرم نے جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینل بند کرنے تصدیق کی اور بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکانٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان اکانٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024