اہم خبریںپاکستان

کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم ، صحت کیحکام سے مل کر اسکولوں کی بندش کا تعین کریں گے۔ این سی او سی کے مطابق 12 سال سے زائدعمرکے طلبا کو ویکسین لگانے کی مہم چلائی جائے، اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں 2 ہفتوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں ۔ این سی او سی کے مطابق ٹیسٹنگ کا مقصد ان شہروں کے طلبا کا کورونا سے بچا اور پھیلا کا درست اندازہ لگانا تھا ، ڈیٹا سے ویکسینیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے جبکہ اعداد و شمار کے مطابق ویکسینیشن اور کورونا کے پھیلا کا گہرا تعلق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker