اہم خبریںپاکستان

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آبادماسڑ پلان کمیشن کا اجلاس

اسلام آباد (آئی پی ایس ) سی ڈی اے کا جمعہ کے روز اسلام آباد ماسڑ پلان کمیشن کا اہم اجلاس چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں ماسٹر پلان کمیشن کے تمام ممبران سمیت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے بھی شرکت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور آئندہ سے اسلام آباد ماسڑ پلان کمیشن کے مستقل رکن ہونگے۔چیر مین سی ڈی اے اور کمیشن ممبران نے کمیشن ممبران نے علی نواز اعوان کو خوش آمدید کہا۔سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کے خاتمے اور ٹریفک منیجمنٹ سسٹم پلان پیش کیا۔ کمیشن کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سمارٹ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے تحت نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کو پرموٹ کیا جائے گا جسکے تحت اسلام آباد کو سائیکلنگ اور پیدل چلنے والوں کے لئے فرینڈلی سٹی بنانے کیلئے سائیکلنگ لینز مختص کی جائیں گی۔ تمام شاہراہوں کے اطراف شولڈرز اور واک ویز کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں کے اطراف تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔ تمام سڑکوں پر روڈ فرنیچر کی تنصیب کو یقینی بنانے کے علاوہ پیدل چلنے والوں کے لئے سڑک عبور کرنے کے لئے نشانات کے لئے تمام شاہراہوں پر مقامات کو مختص کیا جائے گا۔ سمارٹ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے لئے کنسلٹنٹ کو بھی پی سی ٹو کے تحت مقرر کیا جارہا ہے۔کمیشن کو مزید بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سمارٹ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے تحت کارپول اور پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا جسکے تحت کنجیشن چارجز کا نفاذ بھی کیا جائے گا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پارکنگ کے مسائل کو ختم کرنے کے لئے چھ مختلف مقامات پر پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ پارکنگ پلازے دو بلیو ایریا میں جبکہ ایف ایٹ مرکز، ایف ٹین مرکز، جی نائن اور آ ئی ایٹ میں بالترتیب ایک ایک پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا جسکے لئے سائیٹس مختص کردہ گئیں ہیں۔ بلیو ایریا میں ایک پارکنگ پلازے کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ باقی پانچ پارکنگ پلازوں کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔ ان پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے بعد روڈ سائیڈ پارکنگ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ مزیدبراں اسی طرح پارکنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے شہر میں پارکنگ ایریاز کو مختص کیا جائے گا۔ اس ضمن میں پارکنگ زونز اور پارکنگ پالیسی بنائی جائے گی۔ مزید برآں اسلام آباد میں ایک موئثر پارکنگ پارکنگ سسٹم اور کلچر کو وزا کیا جائے گا۔کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ تک میٹرو بس سروس کو 23 مارچ 2022 تک آپریشنل کردیا جائے گا۔ اسی طرح بتایا گیا کہ اسلام آباد بس سروس پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے اور آزمائشی مرحلے میں سواں انٹر چینج تا فیصل مسجد، بہارہ کہو تا فیض احمد فیض میڑو سٹیشن اور ترنول ریلوے اسٹیشن تا این فائیو میڑو بس اسٹیشن پر بسوں کو چلایا جائے گا۔ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کو فیڈبیک اور ماہرین کی آ را کے بعد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker