
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات،ملاقات میں فیض اللہ کموکا، خواجہ شیراز محمود، شوکت علی بھٹی، حیدر علی خان، ثنا اللہ خان مستی خیل، محمد یعقوب شیخ، اورنگزیب خان کھچی اور جنید اکبر کی شرکت ۔ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجودتھے۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے تمام منتخب عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف عوام کے ساتھ اپنی رابطہ مہم تیز کریں بلکہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنائیں۔