اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں مکمل امن لائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آ کر رہے گا، ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا جہاں پر انہیں پاک افغان بارڈر سے متعلق ، سکیورٹی صورتحال ، ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی کے سپاہیوں ، قبائلی عمائدین ، ایف سی ، لیوی، خاصہ دار اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج پرعزم ہے ، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی میں سکیورٹی فورسز کا کردار قابل قدر ہے ، سماجی و اقتصادی منصوبے علاقے کے پائیدار استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔بہادر قبائیلیوں سمیت پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار اور پولیس کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن کے حصول کے لیے بہایا گیا شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو بھی سراہا۔قبل ازیں آرمی چیف کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker