بین الاقوامی

بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس ٹارچ ریلے کے روٹ کا تعین کر لیا گیا

بیجنگ  سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی نے سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس ٹارچ ریلے کا روٹ پلان جاری کیا ۔ پلان کے مطابق دو  سے چار  فروری تک بیجنگ، یان چھنگ اورچانگ جیا کھو  میں بیجنگ سرمائی اولمپکس ٹارچ ریلے کا  انعقاد کیا جائے گا ۔اولمپک شعلہ گزشتہ سال 20 اکتوبر کو چین پہنچا تھا۔ یوں بیجنگ اولمپک کھیلوں کے گرمائی اور سرمائی دونوں ایڈیشن کے شعلے کا استقبال کرنے والا پہلا شہر بن چکا ہے۔ انسداد وبا اقدامات کے باعث  ریلے کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، جس میں راستوں کی لمبائی اور ریلے کے دورانیے میں کمی شامل ہے۔

منصوبے کے مطابق، ریلے بیجنگ اولمپک فاریسٹ پارک سے شروع ہو گا۔ تقریباً 1,200 مشعل بردار چین کے چند قابل ذکر مقامات کا دورہ کریں گے، جن میں عظیم دیوار  چین کا بادالنگ سیکشن، نی ہیوان کا قدیم علاقہ، فو لونگ سکی ریزورٹ اور سمر پیلس شامل ہیں۔ریلے کا آخری مرحلہ اولمپک فاریسٹ پارک کا  ایک کلوزڈ لوپ علاقہ ہوگا۔ سرمائی پیرا اولمپکس کے لیے تقریباً 600 مشعل بردار شامل ہوں گے۔ مشعل بردار ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کا احاطہ کرتے ہیں، مشعل برداروں میں معمر ترین فرد  کی عمر 86 سال جبکہ کم عمر ترین 14 سال ہے۔ چینی شہریوں کے علاوہ مشعل برداروں میں 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے بین الاقوامی دوست بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker